موجودہ حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ہٹایا تو پی ٹی آئی مزاحمت کرے گی فواد چوہدری

اس وقت ملک میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی سوچ بن رہی ہے، ہم سے بھی ایک دو لوگوں نے رابطہ کیا ہے، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک December 29, 2022
فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی مزاحمت کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'کل تک' میں میزبان جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجود حکومت ناکام ہے یا کامیاب، تبدیلی آئینی طریقے سے ہی آنی چاہیے کیونکہ ملک میں اس وقت ٹیکنوکریٹ کے حوالے سے ایک سوچ پیدا ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ غیر آئینی طریقے کی جو سوچ ہے اور یہ حکومت آئین سے ماورا ہوگی، جس کو پی ٹی آئی کسی صورت نہیں مانے گی اور ہم اس کے خلاف مزاحمت بھی کریں گے۔ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ملک میں ٹیکنو کریٹ حکومت لانے کی سوچ ہے، ایک دو لوگوں نے رابطہ بھی کیا اور ہمارا مؤقف جاننے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کو گھر بھیج کر ٹیکنوکریٹ حکومت لانا بڑی غلطی ہوگی، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی پر اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے سمری رکوانے پر شدید دباؤ تھا مگر عمران خان کا واضح مؤقف ہے کہ ہم آئین کے دائرے سے باہر نہیں جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں