وزیراعظم کی ترک صدر کو جنیوا کانفرنس میں شرکت کی دعوت

دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اعلامیہ


ویب ڈیسک December 29, 2022
—فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کو پاکستان میں حالیہ تناہ کن سیلاب کے تناظر میں 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔

سرکاری خبررساں ادارے 'اے پی پی' کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں دوطرفہ امور اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے تباہ کن سیلاب کے بعد فوری امداد کی فراہمی پر پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے ترکیہ کی برادر حکومت اور عوام سے اظہار تشکر کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے حوالے درپیش چیلنجز کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کی بہتر تعمیر کے منصوبوں کے لیے بین الاقوامی تعاون اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں