
ایکسپریس نیوز کے مطابق اے پی این ایس، پی بی اے اور سی پی این ای کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور صوبائی حکومتیں وفاقی حکومت کے طے کردہ اشتہارات کے واجبات کی میڈیا ادائیگی کے فارمولے پر عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتیں اپنے واجب الادا اشتہاری بلوں کی ادائیگی براہ راست متعلقہ میڈیا کو کریں، ایجنسی کمیشن/تجارتی رعایت 85/15 فارمولے کی بنیاد پر اشتہاری ایجنسیوں کو براہ راست ادا کیا جاتا ہے، فارمولے کے تحت 85فیصد معاوضہ میڈیا کو اور 15فیصد ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے لیے ادا کیا جاتا ہے۔
اے پی این ایس، پی بی اے اور سی پی این ای نے زور دیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اس فارمولے کو واپس لے لیا گیا تو میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والے اشتہارات بروقت ادائیگی سے محروم ہو جائیں گے، پنجاب حکومت اپنی ایڈورٹائزنگ پالیسی کو حتمی شکل دینے سے پہلے میڈیا اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔