عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے احکامات دے دیے

ادھر مونس الہیٰ اور حسین الہیٰ اسپین چلے گئے، دونوں رہنما بیرون ملک اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے


ویب ڈیسک December 29, 2022
(فوٹو : فائل)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے احکامات دے دئیے جس کیلئے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس دو جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے عثمان بزدار اور مونس الہیٰ کو اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے اہم ٹاسک بھی سونپے گئے ہیں۔

عمران خان کی اراکین کو حاضری 100 فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے 178 ارکان کی حاضری پوری ہونی چاہیے ستاھ ہی ساتھ مونس الہیٰ کو بھی ق لیگ کے دس ارکان کی حاضری یقینی بنانے کا پیغام دیا ہے۔

ادھر مونس الہیٰ اور حسین الہیٰ اسپین چلے گئے، دونوں خصوصی چارٹرڈ طیارے میں روانہ ہوئے اور بیرون ملک اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں