پاکستان بزنس فورم نے 2022کو معاشی طور پربدترین سال قرار دیدیا

معاشی پالیسیوں کا تسلسل ملک کیلیے ناگزیر ہوچکا، نائب صدر چوہدری احمد جواد


این این آئی December 29, 2022
معاشی پالیسیوں کا تسلسل ملک کیلیے ناگزیر ہوچکا، نائب صدر چوہدری احمد جواد۔ فوٹو: فیس بک

پاکستان بزنس فورم نے 2022کو معاشی طور پربدترین سال قرار دیدیا۔

پاکستان بزنس فورم نے 2022کو معاشی طور پر بدترین سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اصلاحات کے ساتھ ریلیف اور بحالی کی ضروریات کو پورا کرنے میں توازن برقرار رکھنا ہوگا۔

پاکستان بزنس فورم کے نائب صدر چوہدری احمد جواد نے کہاہے کہ معاشی پالیسیوں کا تسلسل ملک کیلیے ناگزیر ہوچکا ہے۔ رواں مالی سال معیشت کی شرح نمو صرف 2 فیصد رہنے کی توقع ہے، پاکستان کو مالی سال 2023میں 26بلین ڈالر سے زائد کا غیر ملکی قرضہ واپس کرنا ہے۔

بزنس فورم کی جانب سے کہا گیا کہ2022میں روپیہ ایک ڈالر کے مقابلے میں 49.30روپے تک گرا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |