ایران پر حملے کے لیے تیاری مکمل ہے اسرائیل

ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں ، اسرائیلی وزیردفاع


ویب ڈیسک December 29, 2022
اسرائیل جوہری ہتھیار رکھنے والا ملک ہے:فوٹو :فائل

اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے تیاریوں کو مزید بہتر بنا لیا ہے۔

اسرائیل کے سبکدوش ہونے والے وزیردفاع بینی گینز نے بیان میں کہا کہ ایران کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تیاریوں کو مزید بہتربنایا ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی اسرائیلی فضائیہ کو ایران پر حملے کا حکم دیا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس دو یا تین سال میں ایران کی جوہری تنصیبات پرحملہ کرسکتے ہیں۔ اس کام کے لیے حالیہ برسوں میں تیاریاں بہتر کی ہیں۔ ایران کوجوہری بم کے حصول سے روکنے کے لیے کوئی بھی ضروری اقدام کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں