سال 2022 میں کونسی فلمیں کامیاب ہوئیں

سال 2022 دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کیلئے بہترین سال ثابت ہوا

(فوٹو : اسکرین شاٹ)

سال 2022 میں دنیا بھر کی شوبز انڈسٹریز میں کئی فلمیں ریلیز کی گئیں جن میں سے کچھ باکس آفس پر خوب کامیاب رہیں اور ان فلموں کا شائقین کو بھی بےصبری سے انتظار تھا۔

کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ان فلموں کی کامیابی کی دوڑ میں کونسی فلمیں مقامی اور بین الاقوامی باکس آفس پر ہٹ رہیں آیئے ایک نظر ڈالتے ہیں۔

2022 میں کامیاب ہونے والی فلمیں

ٹاپ گن ماورک



ہالی ووڈ سُپر اسٹار ٹاپ کروز کی فلم ٹاپ گن ماورک نے امریکہ سمیت دنیا بھر سے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 100 ملین ڈالرز کا بزنس کرتے ہوئے کئی پرانے ریکارڈ توڑے اور سال کی پہلی کامیاب فلم بن گئی یہ فلم دنیا بھر سے اب تک 1 بلین ڈالرز سے زائد کما چکی ہے۔

بلیک ایڈم اور بلیک پینتھر



یہ رواں سال نومبر میں ریلیز ہونے والی دو ایسی فلمیں تھیں جو لگاتار 3 ہفتوں تک باکس آفس پر چھائی رہیں اور خوب بزنس کیا۔

اواتار 2 دی وے آف واٹر



جیمز کیمرون کی 2009 کی بلاک بسٹر فلم کے اس سیکوئل کا شائقین کو لمبے عرصے سے انتظار تھا اواتار 2 نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی 400 ملین ڈالر زکا ریکارڈ بزنس کیا جوکہ مزید کامیابی کے بعد 2009 کی اواتار کی طرح جلد ہی ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کی فرنچائز میں شامل ہوجائےگی۔

کے جی ایف 2




بالی ووڈ میں رواں سال کے آغاز میں جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی 'کے جی ایف 2' کا راج رہا، اس فلم نے دنیا بھر سے 12 سو کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

گنگو بائی کٹھیاواڑی



بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی نے اداکارہ کو دنیا بھر میں پہچان دلوائی اور یہ ان کے کیرئیر کی بہترین فلم ثابت ہوئی جس کو بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب سراہا گیا گنگو بائی نے دنیا بھر سے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

بھول بھلیاں



رواں سال اکشے کمار کی 2007 کی ہٹ فلم کا ریمیک بھول بھلیاں 2 کو بھی خوب پذیرائی حاصل ہوئی کارتک آریان کی اس فلم نے 250 سے زائد کا بزنس کر کے اداکار کے کیرئیر کو بلندی پر پہنچا دیا۔

جوائے لینڈ



پاکستان کی متنازع فیچر فلم جوائے لینڈ نے دنیا بھر میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے نہ صرف کانز ایوارڈ اپنے نام کیا بلکہ آسکرز ایوارڈ تک بھی رسائی حاصل کر لی ہے، جوائے لینڈ دنیا بھر میں کامیابی سے بزنس کر رہی ہے مگر پاکستان میں اسے مسائل کا سامنا ہے۔

دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ



پاکستان کی سب سے بڑے بجٹ 60 کروڑ سے زائد میں بننے والی فلم دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ پاکستان سمیت دنیا بھر کے باکس آفس پر ہٹ رہی رواں ہفتے اسے بھارت میں بھی ریلیز کیا جائے گا، سپر اسٹارز فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی اس فلم نے دنیا بھر سے 240 کروڑ سے زائد کما کر پاکستانی فلم انڈسٹری کو ایک سنہری دور میں داخل کیا ہے۔
Load Next Story