بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش نوشکی نالے میں سیلابی ریلا داخل
سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ نوشکی کے دوسے نالے میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا۔
صوبے کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شب سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ مستونگ، قلات، تربت، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ اور مکران سمیت مختلف مقامات پر کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
نوشکی میں بارش سے دوسے نالہ میں پانی آنے کے باعث مسافر وین پانی میں پھنس گئی جبکہ نالے میں ایک شخص بہہ گیا تھا تاہم نوجوانوں نے بروقت بچا لیا۔
سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
موسم سرما کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے میں ایمرجینسی نافذ کر دی گئی۔ پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس، سپورٹنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کے افسران کو بھی ہر وقت دفتروں میں رہنے کا حکم دیا گیا۔
آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے ٹارگٹڈ جگہوں پر عملہ اور ہائی مشینری پہنچا دی گئی۔ پی ڈی ایم اے کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ اور ڈیوٹی آورز بڑھا دیے۔