آمدن سے زائد اثاثہ کیس اسپیکر سندھ اسمبلی کی درخواستِ ضمانت مسترد

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر احتساب عدالت کراچی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا


کورٹ رپورٹر December 29, 2022
(فوٹو فائل)

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

قبل ازیں کیس کی سماعت کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 20 فروری 2019ء میں آغا سراج درانی کو گرفتار کیا گیا۔ 13 دسمبر 2019ء کو سندھ ہائی کورٹ نے ضمانت دی تھی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی نئی ترمیم کے بعد یہ ریفرنس بنتا ہی نہیں ہے جب کہ پراسیکیوٹر نیب نے مؤقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم آغا سراج درانی اپنے گھر ہی پر ہیں۔ ملزم کے گھر کو سب جیل ڈکلیئر کیا گیا ہے۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، جسے کراچی کی احتساب عدالت نے آج سناتے ہوئے ٓغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں