سعودی عرب میں سیکورٹی ایجنسی کےسابق سربراہ کو25 سال قید کی سزا

کرپشن کے کیس میں ملوث تمام افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، سعودی اینٹی کرپشن اتھارٹی


ویب ڈیسک December 29, 2022
سعودی سیکورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ کیخلاف 2021 میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

سعودی عرب میں سرکاری سیکورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ کو 25 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

سعودی عرب میں قیدیوں کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیم کے مطابق سرکاری سیکورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

خالد بن قرار نے دسمبر2018 تک سرکاری سیکورٹی ایجنسی میں ڈائرکٹر کے فرائض انجام دئیے تھے۔ انہیں ریٹائرمنٹ لینے کو کہا گیا تھا جس کے بعد خالد بن قرار کیخلاف ستمبر2021 میں کرپشن کے الزامات پر تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اینٹی کرپشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کیس ملوث تمام افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی مکمل کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں