صوبائی حکومت نے حق دو تحریک کے تمام مطالبات تسلیم کئے ہیں ضیاء لانگو

گوادر پاکستان کا معاشی حب بنے جارہا ہے اگر دھرنے جاری رہے تو غیر ملکی سرمایہ کار نہیں آئیں گے، صوبائی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک December 29, 2022
فوٹو فائل

بلوچستان حکومت نے گوادر دھرنے کے تناظر میں حق دو تحریک کے تمام مطالبات کو منظور کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیرداخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے حق دوتحریک کے تمام مطالبات تسلیم کئے ہیں کیونکہ ہم امن اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ گزشتہ روز حق دو تحریک کے مشتعل افراد نے سرکاری املاک کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی، مشتعل افراد شرپسندی کرینگے تو قانون بھی حرکت میں آئے گا۔

مزید پڑھیں: گودار میں پولیس اہلکار کی شہادت پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ گوادر پاکستان کا حب بنے جا رہا ہے، اگر ایسے ہی دھرنوں کا سلسلہ جاری رہا تو صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کار نہیں آئیں گے، گوادر میں دھرنا ایسی جگہ پر دیا جارہا ہے جہاں چائینز کی آمد رفت ہے اور ہمارے لیے چائنیز کی سیکورٹی بہت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر میں پولیس اہلکار کی شہادت، مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، بلوچستان حکومت

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا ہک گوادر دھرنے کا مقام ٹھیک نہیں تھا اور دھرنے میں مسلح افراد بھی شریک تھے، جن کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں