روبیہ چودھری اور عمیر ڈار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی مداحوں اور فلم انڈسٹری کے دوستوں کی طرف سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا


ویب ڈیسک December 29, 2022
یوبیہ چودھری کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل وہ موسیقار میکال حسن سے شادی کرچکی ہیں، فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکار اور ماڈل روبیہ چودھری مشہور میوزک پروڈیوسر عمیر ڈار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

روبیہ چودھری نے شادی کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا اور زیادہ تفصیل کے بجائے نکاح کے اعلان کے ساتھ نئے شادی شدہ جوڑے کی ایک تصویر اپلوڈ کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبیہ چودھری نے ایک لال اور سبز رنگوں کے امتزاج والی ساری زیب تن کی ہوئی اور ساتھ سادہ اور نفیس قسم کے زیورات پہنے ہوئے ہیں جبکہ عمیر ڈار نے جامنی شلوار قمیض پر ایک سفید چادر اپنے کندھوں پر ڈالی ہوئی ہے۔




اداکارہ نے تصویر پر ایک دل چھو لینے والا کیپشن اپنے مداحوں اور انڈسٹری کے احباب کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ الحمداللہ، دلہن اور دولہے کو ایک بہترین تصویر مل گئی ہے جس سے ان کی نجی زندگی کا زیادہ اظہار نہیں ہوتا لیکن یہ ان دونوں کی خوشی کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے کافی ہے، آخر کار، ہمیں اپنے شادی کے اعلان کا موقع مل گیا، آپ سب ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی مداحوں اور فلم انڈسٹری کے دوستوں کی طرف سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا، سونیتا مارشل، نتاشہ بیگ، آمنہ الیاس، علی گل پیر، رابعہ بٹ اور زلے سرحدی نے سب سے پہلے اپنے مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔

واضح رہے کہ یہ روبیہ چودھری کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل 2016 میں وہ موسیقار میکال حسن سے شادی کرچکی ہیں لیکن کچھ ماہ بعد ہی ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں