پیرچناسی برفباری میں پھنسنے والے 235 سیاح ریسکیو

ریسکیو اہلکاروں اور پولیس نے بروقت اقدامات کر کے سیاحوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا

فوٹو فائل

آزاد کشمیر کے علاقے پیر چناسی میں برفباری کے دوران پھنسنے والے 235 سیاحوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مظفر آباد نے بتایا کہ پیر چناسی کے مقام پر سیاحوں کی تیس سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں تھیں، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی کارکنان کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیرچناسی میں پھنسے پچاس کے قریب سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سیاحتی مقام پر ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق کچھ سیاحوں کو پیدل سراں ریسٹ ہاؤس اور باقیوں کو ڈنہ پہنچایا گیا جبکہ دیگر کو جلد محفوظ مقام پر پہنچا دیا جائے گا۔ مشکل کا سامنا کرنے والے سیاحوں میں کراچی سے جانے والی فیملیز بھی شامل ہیں۔


ڈپٹی کمشنر مظفر آباد نے کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر شہریوں کیلیے واٹس ایپ نمبر جاری کیا اور کہا ہے کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں 03135736995 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

بعد ازاں کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان نے بتایا کہ پیرچناسی میں پھنسے تمام دو سو تینتیس سیاحوں کو بحفاظت سراں ٹورسٹ ریسٹ ہاوس میں پہنچا دیا گیا۔ ایس ڈی ایم اے ریسکیو ون ون ٹوٹو لی گاڑیوں سمیت مظفرآباد جیپ کلب کے رضاکاروں نے اپنی گاڑیوں پر برف میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کیا، تمام سیاحوں اب خطرے سے باہر ہیں اور اپنی رہائش گاہوں پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی سیکرٹری ایس ڈی ایم اے موقع پر موجود ہیں جبکہ مقامی رہائشی آبادی نی ریسکیو آپریشن میں بھر پور مدد کی، سیاحوں کو کھانا گرمشروبات بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مری میں برف باری تیز ہوگئی جس کے باعث وہاں موجود سیاح پرجوش ہوگئے۔
Load Next Story