2022 تلخ اور خوشگوار یادوں کے ساتھ غروب ہو گیا
گزشتہ برس کے دوران عالمی سطح پر درپیش سب بڑے چیلنج کووڈ 19 کی شدت میں غیر معمولی کمی آئی اور دنیا نے سُکھ کا سانس لیا
سال 2022 تلخ اور خوشگوار یادوں کے ساتھ ماضی کا حصہ بن چکا ہے اور دنیا امیدوں اور مثبت توقعات کے ساتھ 2023 میں داخل ہوچکی ہے۔
گوکہ گزشتہ برس کے دوران عالمی سطح پر درپیش سب بڑے چیلنج کووڈ 19 کی شدت میں غیر معمولی کمی آئی اور دنیا نے سُکھ کا سانس لیا لیکن اس سال کا اختتام چین میں کورونا کے لاکھوں نئے مریضوں کی آمد کے ساتھ ہو رہا ہے جس کے باعث نئے سال پر بھی فکر مندی اور تشویش کے سائے گہرے ہوتے نظر آرہے ہیں۔
عالمی سطح پر ماہرین کے تجزئیے بھی نئے برس کے بارے میں زیادہ اُمید افزا نہیں ہے۔ روس یوکرین جنگ کے اثرات نے کووڈ 19 سے متاثرہ عالمی معیشت کو مزید دگرگوں کردیا، جس کے اثرات پاکستان پر بھی آئے۔
ہمارا ملک موسی تغیرات کے مضر اثرات بھگنے والے ملکوں میں سرفہرست رہا اور اس کے ازالہ کی بات سامنے آئی۔ گزرے برس کا اختتام پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر کے ساتھ ہو رہا ہے اور لگتا ہے کہ اس برس بھی ہمیں قومی سطح پر بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔