تحریک عدم اعتماد وزیراعظم آزاد کشمیر کا اپنی ہی پارٹی کے اراکین پر پیسے لینے کا الزام

پوزیشن کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا امکان


ویب ڈیسک December 29, 2022
فوٹو فائل

آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنی ہی جماعت پی ٹی آئی کے اراکین پر عدم اعتماد کیلیے پیسے لینے کا الزام عائد کردیا۔

آزاد کشمیر میں ا تحریک عدم اعتماد کی بازگشت پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے انکشاف کرتے ہوئے اپنی ہی جماعت کے ایم ایل ایز (اراکین اسمبلی) پر اپوزیشن کی جانب سے پیسے لینے کا الزام عائد کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر کا وفاق پر حکومت گرانے کیلیے اراکین خریدنے کا الزام

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جانے والے ممبران کو اپوزیشن کیا دے گی؟ ممبران اسمبلی کیلئے ہم نے سب کچھ کھول دیا تھا، میں ارکان کو ترقیاتی منصوبوں کیلیے بے تحاشا پیسے دیتا رہا لیکن دوسرے کیا دے سکتے ہیں؟ دوسرے لوگ تو لوگوں سے دیسی مرغی کھاتے ہیں، وہ انکو کیا دیں گے؟

انہوں نے اپنے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو عقل ہونی چاہیے اور انہیں اپنے دوست و دشمن کا سمجھنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔