ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر ہٹائے جائیں الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت کو دوبارہ مراسلہ

افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے یا بلدیاتی انتخابات کے اختتام تک موخر کیا جائے، الیکشن کمیشن


Staff Reporter December 29, 2022
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کے تجویز کردہ ایڈمنسٹریٹر فوری ہٹانے کیلئے ایک دفعہ پھر سندھ حکومت کو خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ نے اس سے قبل بھی کراچی میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی، کورنگی اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے ان کی تقرریوں کے احکامات واپس لینے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کے محکمہ بلدیات سندھ کو لکھے گئے پہلے خط میں کہا گیا تھا کہ جن ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے وہاں سرکاری افسران اور اہلکاروں کے تبادلے اور تقرریاں نہیں کی جاسکتیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونےکہ باوجود کراچی میں ضلع شرقی اور کورنگی جبکہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے گئے ہیں لہذا ان افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے یا بلدیاتی انتخابات کے اختتام تک موخر کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔