آٹا مہنگا ہونے پر سندھ حکومت متحرک گندم کی نقل و حمل پر بین الصوبائی پابندی

گندم کی چوری روکنے کیلئے 9 جگہ پر چیک پوسٹیں قائم کی جائیں، نوٹی فکیشن

—فائل فوٹو

سندھ میں آٹا مہنگا ہونے پر حکومت متحرک ہوگئی اور گندم کی نقل و حمل پر بین الصوبائی پابندی عائد کردی۔

گندم کی نقل و حمل پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے پولیس کو الرٹ بھی جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گندم کی بین صوبائی پابندی کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔


نوٹی فکیشن کے مطابق گندم کی چوری روکنے کیلئے 9 جگہ پر چیک پوسٹیں قائم کی جائیں، کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بھی ایک چیک پوسٹ بنائی جائے گی جبکہ سندھ و پنجاب کے بارڈرز، گھوٹکی میں دو، کشمور میں دو پوسٹیں قائم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں دو، جیکب آباد میں بھی دو چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔
Load Next Story