ایف آئی اے کراچی نے کمسن بچے کر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے فیس بک کے ذریعے بچے کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کی جانب سے کراچی میں کارروائی کی گئی ہے جس میں سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ کے ذریعے بچے کو ہراساں کرنے والا شخص پکڑا گیا ہے۔


ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد اشرف 14 سالہ بچے کو دھمکیاں دے رہا تھا، ایف آئی اے اہلکاروں نے ملزم کے زیر استعمال موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، مزید تفتیش جاری ہے۔
Load Next Story