مصطفیٰ کمال کی وزیر اعظم سے اہم ملاقات

دونوں رہنماؤں کا سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے پر اتفاق

فوٹو فائل

وزیراعظم سے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی شہباز شریف سے ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں موجودہ سیاسی اور کراچی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کراچی میں امن قائم کرنے کے لیے ہم نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک توڑا، آج بھی شہر قائد میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ملکی معیشت کو سنبھالا دے سکتا ہے۔


وزیراعظم نے کراچی کے ملکی معیشت میں کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی مستحکم ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

ملاقات میں سیاسی قوتوں کے ساتھ ملکی استحکام اور پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیے مشترکہ کوششوں پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق بھی کیا۔

 
Load Next Story