حکومت مشرف غداری کیس میں سارا بوجھ عدلیہ پر نہ ڈالے پیپلزپارٹی

طالبان سے مذاکرات میں اعتماد میں نہ لیا تو لائحہ عملہ طے کیا جائے گا، پارٹی کی مرکزی کور کمیٹی کا فیصلہ


ویب ڈیسک April 03, 2014
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا سنگین غداری مقدمے میں صاف اور شفاف ٹرائل کیا جائے جب کہ سارا بوجھ عدلیہ پر ڈالنے کے بجائے وفاق بھی کارروائی میں اپنا کردار ادا کرے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نوڈیرو میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے کوچیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کے علاوہ قمر الزمان کائرہ اور دیگر مرکزی قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر طالبان سے مذاکرات کے دوران حکومت نے اعتماد میں نہ لیا تو لائحہ عملہ طے کیا جائے گا۔


اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو آئین کے تحت مقدمات درج کرکے پھانسی کے تختے پر چڑھا دیا جاتا ہے لیکن آمر ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں، پرویز مشرف کے معاملے پر آئینی تقاضوں کے مطابق کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے وژن اور منشور کےمطابق پارٹی کی تنظیم نوکی جائیگی اور دھمکیوں سے لیڈر شپ کو خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں