معاشی تنگ دستی کی وجہ سے بھارتی اداکار موت کی تمنا کرنے لگے
گردوں کی بیماری میں مبتلا ایشور ٹھاکر کا شکوہ ہے کہ بیماری کے باعث پروڈیوسرز کام دینے کو تیار نہیں
معاشی تنگ دستی کا شکار بھارتی اداکار ایشور ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ایسی زندگی سے مرنا بہتر ہے تاہم وہ ایسے حالات میں اپنی ماں اور بھائی کو تنہا چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے۔
بھارتی ٹی وی شو ایف آئی آر اور مے آئی کم ان میڈم سے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی اداکا ر ایشور ٹھاکر کا کہنا ہے کے غربت کے باعث ان کے پاس ڈائپر خریدنے کے پیسے نہیں اس کی جگہ اخبار استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشور ٹھاکر کا کہنا ہے کہ گردوں کی بیماری کے باعث انہیں یورین پاس کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔
ان کاکہنا ہے کہ کرونا وبا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ کسی اچھے ڈاکٹر سے اپنا علاج کراسکیں، ابتدائی طور پر بیماری کا علاج جاری رہا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ وسائل کی کمی کے سبب وہ اسے جاری نہ رکھ سکے۔
ٹھاکر کا کہنا تھا کہ انہوں کئی مرتبہ آڈیشنز دیئے مگر پرڈیوسرز نے ان کی حالت دیکھتے ہوئے انہیں ڈراپ کردیا، مشکل حالت میں ساتھی فنکاروں نے بہت مدد کی لیلکن اب وہ سلسلہ بھی رک گیا ہے۔