دنیائے فٹ بال کے مشہور کھلاڑی اور برازیل کے عظیم فٹبالر ایڈسن آرانٹے ڈونیسسیمنٹو عرف پیلے طویل علالت کے بعد 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیلے حالیہ چند برس سے کینسر، گردوں اور دل کے امراض کے باعث زیر علاج تھے۔ پیلے کی سربراہی میں برازیل نے تین ورلڈ کپ جیتے۔ انھوں نے 1363 میچز میں 1281 گول اسکور کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
ستمبر 2021 میں بڑی آنت سے ٹیومر نکالنے کے لیے پیلے کی سرجری بھی ہوئی تھی اس دوران طبی ٹیسٹوں میں ٹیومر کا معلوم ہوا۔ نومبر 2022 کے آخر میں انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:
فٹبال کنگ 'پیلے' کی موت کی افواہ دم توڑ گئی
پیلے کی بیٹی کیلی نیسیمینٹو اپنے والد کی طبیعت کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے ساری اپ ڈیٹ دیتی رہی ہیں۔ کیلی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر جس میں پیلے کے جسم پر ان کے اہل خانہ کا ہاتھ تھا۔
کیلی نے لکھا کہ ہم جو کچھ ہیں وہ آپ کی بدولت ہیں ہم آپ سے بے حد پیار کرتے ہیں، ریسٹ ان پیس۔