زیر تعمیر عمارت کی بیسمنٹ میں کار گرنے سے ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی

زیر تعمیر عمارت پر لکڑی کے بانس اورہرے رنگ کا پردہ لگا تھا، رات کو اندھیرے کے باعث ڈرائیور دیکھ نہ سکا ہو،پولیس


Staff Reporter December 30, 2022
متوفی کامران ڈالمیا کا ہی رہائشی ہے اور رات کو وہ اپنے کزن کے ساتھ نکلا تھا ۔ فوٹو : ایکسپریس

ڈالمیا میں زیر تعمیر عمارت کی بیسمنٹ میں کار جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ڈالمیا کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت کے بیسمنٹ میں کار جاگری ، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا تاہم نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے نوجوان کی شناخت کامران کے نام سے کی گئی ہے جبکہ زخمی منور اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

کامران ڈالمیا کا ہی رہائشی ہے اور رات کو وہ اپنے کزن کے ساتھ نکلا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا ، ایک سوال کے جواب میں پولیس حکام نے بتایا کہ جس مقام پر حادثہ ہوا وہاں لکڑی کے بانس لگے ہوئے تھے جبکہ ہرے رنگ کا پردہ (جوکہ اکثر تعمیراتی شعبے میں استعمال کیا جاتا ہے) بھی لگا ہوا تھا ، ممکنہ طور پر رات کو اندھیرے کے باعث ڈرائیور سے حادثہ ہوگیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں