فلسطین دشمن نیتن یاہو تیسری بار اسرائیلی وزیراعظم بن گئے

نیتن یاہو کے وزیراعظم بننے کیخلاف ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا


ویب ڈیسک December 30, 2022
نیتن یاہو کو 2021میں کرپشن پر عہدے سے برطرف کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

فلسطین اور مسلمان دشمن اسرائیلی سیاستدان نیتن یاہو نے تیسری مدت کے لیے اسرائیل کے وزیراعظم کا منصب سنبھال لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو دائیں بازو کی انتہا پسند اورمسلمان دشمن کٹریہودی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔ نیتن یاہو نے نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔دو ہزار مظاہرین نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے سامنے نیتن یاہو کے وزارت اعظمیٰ سنبھالنے کے خلاف احتجاج کیا۔

نیتن یاہو کو جون 2021 میں کرپشن اور رشوت لینے کے الزامات پر وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا تاہم فلسطینوں پرمظالم کرنے اور طاقت کا اندھا دھند استعمال کرنے والے نیتن یاہو کو تیسری بار اسرائیل کا وزیراعظم منتخب کرلیا گیا۔

نیتن یاہو اس قبل 2009 سے 2021 تک اسرائیل کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں