کراچی میں ڈاکوؤں نے نائی کی دکان بھی لوٹ لی

واقعے کی سی سی فوٹیج حاصل کر لی گئی


Staff Reporter December 30, 2022
فوٹو : اسکرین گریب

بلدیہ ٹاؤن پٹنی محلے میں باربر شاپ میں ڈٓاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا، واقعے کی سی سی فوٹیج حاصل کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 28 دسمبر کو مسلح ڈٓاکوؤں نے بلدیہ ٹٓاؤن باربر شاپ میں گھس کر حجام اور وہاں آنے والے گھاکوں کی حجامت بنا دی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن پٹنی اسپتال روڈ پر واقع باربر شاپ میں دو مسلح افراد اسلحے کے زور پر دکان پر موجود تمام افراد کو لوٹ رہے ہیں، فوٹیج میں لٹیروں کا اطمینان دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں کسی قسم کا خوف نہیں ہے۔

واردات کے بعد ملزمان ایک ایک کر کے دکان سے نکل کر فرار ہوگئے، علاقہ بلدیہ ٹاؤن پولیس سے رابطہ کرنے پر واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں