جدہ میں موسلا دھاربارش سے معمول کی زندگی متاثر

انڈرپاسز کو بارش کا پانی بھرنے کے باعث بند کرنا پڑا


ویب ڈیسک December 30, 2022
بارش سے پروازوں کی آمد ورفت متاثر ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا:فوٹو:فائل

سعودی عرب کے شہر جدہ میں طوفانی بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو رات گئے وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں اور کچھ انڈرپاسز میں پانی بھر گیا۔ بارش کا پانی کھڑا ہونے سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثرہوئی۔

شہری دفاع کے محکمہ کی جانب سے احتیاطی اقدامات کے طور پرانڈرپاسز کے باہر خصوصی کشتیاں بھی کھڑی کی گئیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔

سعودی قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ اور بحرہ میں جمعرات کی شب ہونے والی بارش کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کاامکان ہے۔ شاہراہوں پرسفرکرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اورانتہائی ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلیں۔

طوفانی بارش کے باعث پروازوں کی آمد و رفت بھی متاثرہوئی جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں