وزیر صحت سندھ سول اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئیں

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو بچوں کے سرجری وارڈ کا افتتاح کرنے گئی تھیں، لفٹ توڑ کر صوبائی وزرا اور دیگر کو نکالا گیا


ویب ڈیسک December 30, 2022
تکنیکی مسئلے کے باعث لفٹ خراب ہوئی، صوبائی وزیر 10 منٹ تک پھنسی رہیں (فوٹو: ویڈیو گریب)

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سول اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئیں، جنہیں لفٹ توڑ کر باہر نکالا گیا۔

صوبائی وزیر صحت بچوں کے سرجری وارڈ کا دورہ اور افتتاح کرنے کے لیے سول اسپتال پہنچیں، جہاں افتتاح کے بعد واپسی پر لفٹ میں سوار ہوئیں تو لفٹ خراب ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو تکنیکی مسئلے کے باعث خراب ہونے والی لفٹ میں تقریباً 10 منٹ تک پھنسی رہیں، تاہم وہ خیریت سے ہیں۔ خرابی کے بعد مکینک نے آکر لفٹ توڑ کر صوبائی وزیر کو نکالا۔

سول اسپتال کے پیڈز (بچوں کے) سرجری وارڈ کے افتتاح کے بعد ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے ساتھ لفٹ میں پھنسنے والوں میں صوبائی وزرا، ایم ایس سول اسپتال اور دیگر عملہ بھی تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں