وزیراعظم کا نریندر مودی کی والدہ کی موت پر اظہار افسوس

ماں کو کھو دینے سے بڑھ کر کوئی نقصان نہیں ، شہباز شریف


ویب ڈیسک December 30, 2022
بھارتی وزیراعظم کی والدہ آج انتقال کرگئی تھیں:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔



وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماں کو کھو دینے سے بڑھ کر کوئی نقصان نہیں ہے۔ میری جانب سے تعزیت قبول کریں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ آج انتقال کرگئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں