گوادر میں تجارتی مراکز اور کاروباری سرگرمیاں بحال
ڈپٹی کمشنر اعلامیہ کے مطابق دکانیں، بینک اور پیٹرول پمپ کھل گئے
گوادر شہر میں تجارتی مراکز اور کاروباری سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اعلامیہ کے مطابق دکانیں، بینک اور پیٹرول پمپ کھل گئے جبکہ سربندر میں بھی معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں؛ حق دو تحریک کے رہنماوٴں کی گرفتاری کیخلاف گوادر میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال
واضح رہے کہ حق دو تحریک کے رہنماوٴں کی گرفتاری کے خلاف گوادر، اورماڑہ اور پسنی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری تھی۔ کارکنان نے مکران کوسٹل ہائی وے، اورماڑہ اور پسنی زیرو پوائنٹ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا تھا۔
پولیس نے حق دو تحریک کے دھرنے پر دھاوا بول دیا تھا اور تحریک کے قائد حسین واڈیلہ سمیت کئی رہنماوں اور کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔