فخر زمان حارث سہیل بھی ون ڈے سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 9 جنوری سے ہوگا


Sports Reporter December 30, 2022
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 9 جنوری سے ہوگا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے دو نئے ناموں کو بھی شامل کرلیا۔

پی سی بی کی جانب سے ممکنہ کھلاڑیوں میں اوپنر فخر زمان اور مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کو بھی شامل کرلیا ہے جس بعد مجموعی پلئیرز کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر فخر اور حارث کی ممکنہ کھلاڑیوں میں شمولیت کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ڈالا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی ٹیم کے 21 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان حتمی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان دوسرے ٹیسٹ کے دوران کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 9 جنوری سے ہوگا، تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1608756751247245312

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں