سرکاری افسران کیلیے بلدیاتی نمائندوں کو فون پر جواب دینا لازمی قرار

واٹس ایپ یا فون پر منتخب نمائندوں کو جواب دینے کے پابند ہونگے، چیف سیکرٹری کا مراسلہ


ویب ڈیسک December 30, 2022
فوٹو : فیس بک

خیبر پختونخوا نے سرکاری افسران کے لیے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فون پر جواب دینا لازمی قرار دیا ہے۔

چیف سیکرٹری نے مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق سرکاری افسر واٹس ایپ یا فون پر منتخب نمائندوں کو جواب دینے کے پابند ہوں گے۔

آئین پاکستان نے تمام منتخب نمائندوں کو مخصوص استحقاق دیا ہے اور بلدیاتی نمائندے بھی ان میں شامل ہیں، تمام سرکاری ملازمین اور سرکاری امور چلانے والے ان منتخب عوامی نمائندوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔

رکن اسمبلی یا عوامی منتخب نمائندے موبائل فون یا واٹس ایپ پر رابطہ کریں تو اس کا جواب دیا جائے، ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور اسی نوعیت کی ہدایات ذیلی اداروں کو بھی جاری کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں