سونے کی قیمت 180 روپے تولہ بڑھ گئی

لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر49980 روپے ہوگئی


Business Reporter April 04, 2014
لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر49980 روپے ہوگئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1284 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 180 روپے اور155 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر49980 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 42840 روپے ہوگئی اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے760 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی651.42 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں