پاکستانی اور انڈین فنکار تنقید کرنے والوں کا آسان ہدف ہیں ماہرہ خان

طاقت ور حلقوں کی جانب سے ہمیں ہدف نہ بنایا جائے تو فنکاروں کے اشتراک سے بہترین نتائج نکلیں گے، اداکارہ

فنکار آرٹ کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں، اداکارہ (فوٹو: فائل)

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے اندر فنکار تنقید کرنے والوں کا آسان ہدف ہیں۔

امریکی شوبز میگزین ورائٹی کو تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ دونوں طرف کے فنکار اپنے تعلق کو کھلے عام بیان نہیں کرتے تاکہ وہ ایک دوسرے کا تحفظ کرسکیں۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میرا سب سے بہترین وقت انڈیا میں کام کرتے ہوئے گزرا، میں اب بھی وہاں کے بہت سے لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہوں اور وہاں سے بہت پیار ملتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم فنکار لوگوں کی تنقید کا آسان ہدف ہیں، چاہے یہاں پاکستان میں ہوں یا انڈیا میں۔

ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ فنکار آرٹ کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں اور ہم ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔


انہوں نے انکشاف کیا کہ ہمیں ایک دوسرے سے متعلق سوشل میڈیا پر لکھنے میں بھی احتیاط کرنی پڑتی ہے۔

ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر طاقت ور حلقوں کی جانب سے ہمیں آسان ہدف نہ بنایا جائے فنکاروں کے اشتراک سے بہترین نتائج برآمد ہوں گے۔

'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی کامیابی پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسے پروجیکٹ بنانے والوں کے پاس کہانیاں ہیں اور یہ بہت باصلاحیت ہیں، ہمیں ایسے مزید ڈائریکٹرز کی ضرورت ہے جو دل سے کہانی سنانا جانتے ہوں۔

 

 

 
Load Next Story