کراچی میں خاتون کے اغوا و قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی کا حکم

ملزمان کو جرم چھپانے اور جعل سازی میں مجموعی طور پر 9 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی

—فائل فوٹو

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے خاتون کے اغوا و قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔


کراچی سینٹرل جیل میں انسدادہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 نے اغوا برائے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے 2 ملزمان عباس بنگش اور محبوب اختر کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزمان کو جرم چھپانے اور جعل سازی میں مجموعی طور پر 9 سال قید کی سزا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 2 لاکھ روپے فی کس لواحقین کو دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 3 اکتوبر 2020 کو بیوٹی سیلون کی مالکہ 55 سالہ عزیز اختر کو اغوا کیا۔ جعل سازی کے ذریعہ 240 گز کے پلاٹ کے کاغذات بنائے اور بعدازاں قتل کیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔
Load Next Story