اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی

پابندی کا اطلاق 31 دسمبر شام 6 بجے سے یکم جنوری تک رہے گا

(فوٹو:فائل)

نئے سال کی آمد پر منچلوں کے شور شرابے اور طوفان بدتمیزی کے پیش نظر انتظامیہ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی جانب سے اس حوالے سے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ڈبل سواری ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی، پابندی کا اطلاق 31 دسمبر شام 6 بجے سے یکم جنوری تک رہے گا۔
Load Next Story