سعودی بارڈر فورسز کی کارروائی 29 لاکھ سے زائد نشہ آور ادویات برآمد

سعودی کسٹمز نے گزشتہ برس 11 کروڑ 90 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط کی تھیں


ویب ڈیسک December 30, 2022
فوٹو فائل

سعودی سرحدی فورسز نے مشنیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 29 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں ضبط کرلیں۔

عرب میڈیا کے مطابق منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی فورسز کی جانب سے ماضی میں متعدد کارروائیاں کی گئی ہیں جس میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

حالیہ کارروائی الحدیثہ اور رُبالخالی بارڈر کراسنگ پر کی گئی جہاں اسمگلر سے 29 لاکھ 20 ہزار کیپٹاگون (نشہ آور ادویات) گولیاں برآمد کی گئیں جو اس نے بجلی کی تاروں میں چھپائی ہوئی تھیں۔

الحدیثہ بارڈر کراسنگ پر کی گئی دوسری کارروائی میں اسمگلر کے قبضے سے 24 ہزار 400 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی جو ملزم نے ٹرک کی ڈرائیو شافٹ میں چھپائی ہوئی تھیں۔

سعودی کسٹمز نے گزشتہ برس 11 کروڑ 90 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں