سشمیتا سین کا سجل علی اور صبور علی کیلئے محبت بھرا وڈیو پیغام وائرل

آپ (سجل علی، صبور علی) شاندار فنکار ہو، آگے بڑھتے رہو، آپ کو ہمیشہ سکون اور اطمینان ملے، اداکارہ


ویب ڈیسک December 30, 2022
محمد علی نے بعد میں یہ وڈیو پیغام انسٹاگرام پر اپلوڈ کیا ہے جو کہ خوب وائرل ہورہا ہے، فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے پاکستانی اداکار بہنوں سجل علی اور صبور علی کیلئے ایک محبت بھرا وڈیو پیغام ریکارڈ کرایا ہے۔

سشمیتا سین نے یہ پیغام اداکار بہنوں کے بھائی محمد علی کی درخواست پر ریکارڈ کرایا جن کی ان سے سفر کے دوران اتفاقیہ ملاقات ہوئی۔

محمد علی نے بعد میں یہ وڈیو پیغام انسٹاگرام پر اپلوڈ کیا ہے جو کہ خوب وائرل ہورہا ہے۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی اداکارہ سشمیتا سین سجل علی اور صبور علی کی فنکارانہ صلاحیت کی تعریف کرتی ہیں۔




بھارتی اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ آپ (سجل علی، صبور علی) شاندار فنکار ہو، آگے بڑھتے رہو، آپ کو ہمیشہ سکون اور اطمینان ملے۔

آخر میں ایک فلائنگ کس کے ساتھ شسمیتا سین نے پاکستانی اداکاروؤں کے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈین اداکارہ جھانوی کپور اور فلمساز شیکھر کپور بھی ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سجل علی کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں