بلے باز امام الحق نے کرسی پر بیٹ کیوں مارا
نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آؤٹ ہونے کے بعد بیٹر امام الحق کا رویہ موضوع بحث بن گیا
نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کے بیٹر امام الحق کا رویہ موضوع بحث بن گیا۔
پاکستان کے 206 رنز کے مجموعی اسکور پر 96 رنز کے ساتھ بیٹنگ کرنے والے امام الحق ایک غیر ضروری اسٹروک کھیلتے ہوئے سوڈھی کی گیند پر وکٹ کیپر بلینڈویل کے ہاتھوں آؤٹ ہونے کے بعد آپے سے باہر ہوگئے تھے۔
پاکستان کے 206 رنز کے مجموعی اسکور پر 96 رنز کے ساتھ بیٹنگ کرنے والے امام الحق ایک غیر ضروری اسٹروک کھیلتے ہوئے سوڈھی کی گیند پر وکٹ کیپر بلینڈویل کے ہاتھوں آؤٹ ہونے کے بعد آپے سے باہر ہوگئے تھے۔
واپس پویلین لوٹتے ہوئے انہوں نے اپنا بیٹ راستے میں پڑی کرسی پر دے مارا اور غصہ سے سر کو جھٹکتے ہوئے بلے کو زمین پر پھینک دیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے 19 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے 27 سالہ امام الحق 3سینچریز اور 6 ففٹیز کی مدد سے 1322 رنز جوڑ چکے ہیں جبکہ ان کا بہترین انفرادی اسکور 157 رنز ہے۔