سابق کِک باکسر اینڈریو ٹیٹ ریپ کے الزام پر گرفتار
رومانیہ کی پولیس نے اینڈریو ٹیٹ کو انسانی اسمگلنگ اور ریپ کے مبینہ الزامات پر گرفتار کیا ہے
امریکا کے سابق کِک باکسر اینڈریو ٹیٹ کو رومانیہ میں انسانی اسمگلنگ اور ریپ کے مبینہ الزامات پر گرفتار کرلیا ہے۔
اینڈریو ٹیٹ کو ان کے بھائی ٹرِسٹن اور دو رومانی شہریوں سمیت خواتین کو ہراساں اور جنسی استحصال کرنے والے گروہ کا حصہ ہونے کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ خواتین کو جال میں پھنسا کر زبردستی فحش فلمیں بناتا تھا۔
پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مبینہ ملزمان نے خود کو برطانوی شہری کے طور پر ظاہر کرتے ہوئے خواتین کے ساتھ شادی کرنے کا ڈھونگ رچایا اور جسمانی تشدد کرتے ہوئے زبردستی فحش فلمیں بنانے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق چھ خواتین اس گروہ کے جال میں پھنس کر ذہنی اذیت سے دوچار ہوئیں۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں اینڈریو ٹیٹ کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ تاہم، ان پر فی الحال کسی قسم کا کوئی الزام بھی عائد نہیں کیا گیا ہے۔