بوسٹوانا کی عدالت نے سابق صدر کی گرفتاری کا حکم دیدیا
صدر خامہ پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے علاوہ منی لانڈرنگ، چوری کی جائیداد سمیت 14 مقدمات درج ہیں
بوسٹوانا کی عدالت نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں سابق صدر آئن خامہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
غیر ملکی میڈٖیا کے مطابق آئن خامہ افریقی ملک بوسٹوانا کے دو مرتبہ صدر رہ چکے ہیں جو 2018 میں اپنی صدارت کی دوسری مدت مکمل کرکے ملک سے فرار ہوگئے تھے۔
صدر خامہ پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے علاوہ منی لانڈرنگ، چوری کی جائیداد سمیت 14 مقدمات درج ہیں جب کہ فی الحال عدالت نے سابق صدر کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے گرفتاری حکم جاری کیا ہے۔
69 سالہ سابق صدر خامہ نے ملک سے فرار ہونے کے بعد جنوبی افریقہ میں پناہ لی تھی اور تاحال وہ وہیں موجود ہیں۔