حکومتِ سندھ نے مویشیوں میں لمپی اسکن مرض کی ویکسین تیارکرلی

لائیواسٹاک اور فشریز کے صوبائی وزیر عبدالباری پتافی کے مطابق ویکسین کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا


عائشہ خان December 30, 2022
حکومتِ سندھ کےمطابق مویشیوں میں لمپی اسکِن مرض کو روک تھام کرنےوالی ویکسین بنالی گئ ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

گزشتہ برس سندھ سمیت پاکستان کے کئی علاقوں میں گائے اور بھینسوں میں لمپی اسکن کی بیماری سے بڑے پیمانے پر جانور مرے تھے تاہم اب حکومتِ سندھ نے اس مرض کو روکنے کے لیے ویکسین بنانے کا اعلان کیا ہے۔

حکومتِ سندھ صوبائی وزیر برائے لائیواسٹاک اینڈ فشریز عبدالباری پتافی نے بتایا کہ جلد ہی جانوروں کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے کراچی ایکسپوسینٹر میں کیٹل شو میں کہی جس کا افتتاح گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کیا۔ ڈیلفا کیٹل شو کے افتتاحی خطاب میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ڈیلفا کیٹل شو ڈیری، ایگری کلچر، لائیو اسٹاک، فشریز اور دیگر متعلقہ انڈسٹریز کے نمائندوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کا ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ ملک میں عدم استحکام کے باوجود ڈیلفا نے لائیو اسٹاک کیٹل شو کا اہتمام کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مگر افسوس ہے کہ ہمارے ملک کو آئی ایم ایف قرضہ دے تو ہی چلتا ہے۔ ہم سود جیسی لعنت میں پڑ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے حصے کی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ یہ بات تقویت اور اعتماد کا باعث ہے کہ پاکستان اپنے کسانوں کے بل بوتے پر معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ کیٹل شو جیسی نمائشوں سے فارمرز ک نئے مواقع ملتے ہیں یہ ایونٹ سندھ میں لائیو اسٹاک کی ترقی کی رفتار کو تیز بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔



عبدالباری پتافی نے کہا کہ لائیو اسٹاک سیکٹر کے سرمایہ کاروں کو سندھ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون ہوگا اورمیں سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کراتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلفا کسانوں اور انڈسٹریز کو آپس میں جوڑنے کا کردار ادا کرتا ہے۔ کورونا وائرس اور سیلاب کے باعث بڑے پراجیکٹ رک گئے تھے مگر کیٹل فارم کے افتتاح نے ازالہ کردیا انہوں نے کہا کہ انشورنس کمپنیوں کو روایتی کسانوں کے لیے آگے آنا چاہیے۔ روایتی کسانوں کو ایڈوانس ایڈیشن سکھانی چاہیے ہمارے کسانوں کی تفصیلات بھی ہونی چاہئیے ڈیری، مشینری کا کون سا کسان ہے معلوم ہونا چاہیئے انہوں نے کہا پورے پاکستان کی 43 فیصد ابادی زراعت میں کام کرتی ہے 60 فیصد لائیو اسٹاک فشریز اور 40 فیصد فصلوں پر کام کرتے ہیں اس کے باوجود زراعت پر توجہ نہیں دی جاتی۔

اس موقع پر تمیزالدین کھیڑو سیکریٹری لائیواسٹاک نے کہا کہ سیلاب کے باعث 2.3 ملین جانور ضائع ہوئے 6 ملین پرندے بہہ گئے لائیو اسٹاک سیکٹر میں سو ارب کا نقصان ہوچکا ہے۔ کسانوں کے پاس جو لائیو اسٹاک تھا انہیں دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔ جانوروں کو کھلانے کے لیے گھاس بھی دستیاب نہیں تھی جس کا ازالہ حکومت سندھ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سکھائیں گے جو ایک مفید عمل ہوگا۔



ایونٹ کا انعقاد بدرایکسپو سلوشنز کے تحت کیا گیا۔ شو کی اہم سرگرمیوں میں دودھ کی ویلیو ایڈیشن کے بارے میں سیمینار بھی شامل تھا جس میں فارمرز کو دودھ کی پراسیسنگ اور پیکجنگ کے جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی کے ساتھ فارم منجمنٹ اور مویشیوں کی صحت اور خوراک سے متعلق جدید رجحانات سے آگاہی فراہم کی گئی۔

ڈیلفا کیٹل شو کے موقع پر سیمینار سے فارمرز کو حکومتی پالیسیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں جبکہ فارمرز کے درمیان بھی روابط کو مضبوط بنانے کا موقع ملا اس کے ساتھ ہی مویشیوں کے طبی ماہرین، مشینیں بنانے والوں، دودھ کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے بین الاقوامی اور لوکل خریداروں اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے مابین ملاقاتیں بھی ایونٹ کا حصہ ہیں۔ تین روزہ کیٹل شو کے ساتھ ثقافتی سرگرمیوں، پھولوں کی نمائش، پالتو جانوروں، پرندوں کی نمائش کے علاوہ مویشیں کی پریڈ بھی منعقد کی جائیگی شہریوں کی سہولت کے لیے فوڈ فیسٹیول بھی لگایا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |