پیٹو نوجوان کا 24 گھنٹوں میں 18 مخصوص ریستوران میں کھانے کا نیا ریکارڈ

ایرک فنکلسٹائن نے مخصوص مشلاں اسٹار والی ریستورانوں میں کھانا کھایا جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔

ایرک فنکلسٹائن نے 24 گھنٹوں میں 18 مشلاں اسٹار میں کھانا کھاکر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ فوٹو: یوپی آئی

گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے ایک نیا ریکارڈ کہا ہے کیونکہ ایرک نے مخصوص برانڈ والی ریستوران سے ہی کھانا کھایا ہے۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 24 گھنٹے میں مکمل کیا ہے۔ ایرک کا کہنا ہے کہ وہ کھانے کے بہت شوقین ہیں۔

34 سالہ ایرک کہتے ہیں کہ جب سے وہ نیویارک آئے ہیں وہ خوش خوراکی بلکہ بسیارخوری کےعادی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے ایک گروپ سے وابستگی اختیار کی تھی جو بہترین کھانوں اور ہوٹلوں کی نشاندہی کرتا تھا۔ پھر انہیں خیال آیا کہ کیوں نہ لگاتار مشلاں اسٹار والی ریستورانوں میں کھانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا جائے۔


مشلاں اسٹار ان ریستورانوں کو دیا جاتا ہے جن کے باورچیوں کی تربیت فرانس کی مشلاں کمپنی کرتی ہے۔ تاہم ایرک کہت ہیں کہ انہوں نے اس کے لیے کئی ہفتوں کی تیاری بھی کی ہے۔

سب سے پہلے انہوں نے قریبی ریستورانوں کا انتخاب کیا، پھر ہر ریستوراں میں جگہ بک کرائی اور اپنے پسندیدہ کھانوں کا پہلے سے ہی آرڈر دیدیا۔ انہوں نے نیویارک میں لی پویلیئن سے اپنا سفر شروع کیا اور سوشی بار نوڈا پر جاکر رکے۔ اس پورے ریکارڈ کے لیے انہوں نے کل 494 ڈالر کی رقم خرچ کی ایک روز میں 5000 کیلوریز کے برابر کھانا پیٹ میں پہنچایا۔
Load Next Story