صدرپیوٹن کی چینی ہم منصب کو دورہ روس کی دعوت

روسی صدر نے چین کے صدر شی جن پنگ کو ’ڈئیر فرینڈ ’ کہہ کر مخاطب کیا


ویب ڈیسک December 31, 2022
روس کے ساتھ اسٹرٹیجک تعاون بڑھانے پر تیار ہیں، چینی صدر:فوٹو:فائل

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو روس کے دورے کی دعوت دے دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے جاری بیان میں چین کے صدر شی جن پنگ کو 'ڈئیر فرینڈ' کہہ کر مخاطب کیا گیا۔

صدرپیوٹن نے کہا کہ ہم صدر شی جن پنگ کے دورہ روس کے منتظر ہیں۔چینی صدر کے روس کے دورے سے دنیا کو معلوم ہوجائے گا کہ اہم معاملات پر چین اور روس کا موقف مشترکہ اور مضبوط ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے بیان میں کہا کہ دنیا مشکل دور سے گزر رہی ہے اور اس صورتحال میں چین روس کے ساتھ اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ روس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |