’’ آپ کیا کررہے ہو یہ ڈیڈ بال ہے‘‘

غلط فہمی کے شکار ٹام بلنڈل کا سرفراز احمد نے مذاق اڑادیا


Sports Desk December 31, 2022
غلط فہمی کے شکار ٹام بلنڈل کا سرفراز احمد نے مذاق اڑادیا۔ فوٹو: پی سی بی

غلط فہمی کے شکار ٹام بلنڈل کا سرفراز احمد نے مذاق اڑا دیا۔

کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر امپائر کی جانب سے ڈیڈ بال کا اشارہ نہیں سمجھ سکے اور میزبان بیٹر کو رن آؤٹ کرنے کیلیے کوشاں نظر آئے، اس دوران سرفراز احمد نے کہا کہ آپ کیا کررہے ہو،یہ ڈیڈ بال ہے، آپ اچھے لوگوں میں سے ایک ہو۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد وکٹوں کے پیچھے بھی اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلاتے ہیں،بولرز و فیلڈرز کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی آوازیں اسٹمپ مائیک کے ذریعے صاف سنائی دیتی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں