ریلویز کو سیلاب کے باعث500 ارب کا نقصان ترجمان ریلویز

مالی اعتبارسے سال 2022 کو ریلویز کیلیے بدقسمت سال کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا


این این آئی December 31, 2022
مالی اعتبارسے سال 2022 کو ریلویز کیلیے بدقسمت سال کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ فوٹو فائل

پاکستان ریلویز کو سیلاب کے باعث 500 ارب روپے سے زائد مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ریلویز کو صرف سیلاب سے500 ارب روپے سے زائد مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ مختلف ٹرین حادثات میں 4افراد لقمہ اجل بنے کیونکہ پیسنجر سیفٹی کے اعتبارسے خاطر خواہ بہتری نظر آئی۔

رواں سال کو ریلوے کیلیے پیسنجرسیفٹی کے حوالے سے مثالی تو قرار نہیں دیا جاسکتا البتہ کارکردگی کافی اچھی رہی اور پیسنجر اور مال گاڑیوں کے چھوٹے بڑے 53 حادثات ہوئے۔

مالی اعتبارسے سال 2022 کو ریلویز کیلیے بدقسمت سال کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ سیلاب کی وجہ سے انفراسٹرکچر کی تباہی کی صورت میں ادارے کو کئی سو ارب کا نقصان ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں