راولپنڈی سے مالدیپ بھیجی جانیوالی کرکٹ بالز سے ہیروئن برآمد
470 گرام ہیروئین کرکٹ ہارڈ بالز کے اندر مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
راولپنڈی میں واقع نجی کوریئر آفس میں مالدیپ بھیجے جانیوالے پارسل سے ہیروئن برآمد ہوگئی۔ 470 گرام ہیروئین کرکٹ ہارڈ بالز کے اندر مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
ادھر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دمام جانے والے چارسدہ کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 79 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔
علاوہ ازیں اے این ایف اور ایف سی نے خیبر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے تھیلوں سے 40 کلو چرس برآمد کرلی۔
دریں اثنا لاہور کوٹ لکھپت میں واقع نجی کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے پارسل جیکٹ میں جذب کیا گیا 650 گرام مشکوک مواد برآمد ہوا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔