کینیڈا سے کراچی آنے والی پی آئی اے پرواز میں پانی ختم

مسافروں نے 13 گھنٹے اذیت میں گزارے۔


Staff Reporter December 31, 2022
مسافروں نے 13 گھنٹے اذیت میں گزارے۔

ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی لانگ روٹ پرواز پر پانی کی قلت کے سبب مسافروں کو ٹوائلٹ کے لیے منرل واٹر کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 784 پر اس وقت مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہوگئی۔ جب ہزاروں فٹ کی بلندی پرجہاز میں قلت آب کا مسئلہ پیدا ہوا،ذرائع کے مطابق گراونڈ اسٹاف اور انجینئرز نے ٹورنٹوسے طیارے کی روانگی کے وقت پانی لوڈ نہیں کیا۔

ٹورنٹو ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 3 گھنٹے بعد جہاز کے ٹینکس میں پانی ختم ہوگیا،اس صورتحال کےسبب رفع حاجت کےلیے واش روم جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا،غیر معمولی صورتحال کے پیش نظرجہازکے عملے نے ٹوائلٹ کے لیے مسافروں کومنرل واٹر دیا،بوائنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔

بیشترمسافروں نے پینے کا صاف پانی باتھ روم میں استعمال کیا،اسی بناء پر مسافروں کو چائے اور کافی بھی نہیں دی جا سکی، جس کی بناء پر مسافروں نے 13 گھنٹے اذیت میں گزارے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں