عوام سے خوفزدہ  پی ڈی ایم حکومت انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے عمران خان

الیکشن کمیشن نے ایک بار پھرخود کو امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی ’بی‘ ٹیم ثابت کردیا

پی ٹی آئی ووٹ کے جمہوری حق پر قائم ہے، عمران خان:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام سے خوف زدہ پی ڈی ایم کی حکومت انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرکے پھر ثابت کردیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی 'بی' ٹیم ہے۔




عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم کی حکومت ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔ ووٹ کا حق بنیادی جمہوری اصول ہے اور پی ٹی آئی دلجمعی سے اس پر قائم ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت اور الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ چیلنج کردیا

 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کر کے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ظاہر کیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سہولت کاروں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔
Load Next Story