تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر خان لغاری انتقال کرگئے

سردار جعفر خان لغاری طویل عرصہ سے کینسر میں بھی مبتلا تھے


ویب ڈیسک December 31, 2022
سردار جعفر خان لغاری طویل عرصہ سے کینسر میں بھی مبتلا تھے

بزرگ سیاستدان تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر خان لغاری لاہورمیں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق سردار جعفر خان لغاری کا انتقال صبح 8 بجے ہوا۔ وہ طویل عرصہ سے کینسر میں بھی مبتلاء تھے۔

سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 کے منتخب ایم این اے تھے۔ 2018 کے الیکشن میں انہوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ان کی نمازہ جنازہ 24 گلبرگ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں