پروٹیز چوکرز کا ٹیگ گلے سے اتارنے کے خواہاں بھارت سے آج مقابلہ

سلو اوور ریٹ پر ایک اور پابندی لگتی ہے تو پروا نہیں، ڈوپلیسی، وراج کے فٹ ہونے پر دھونی مسرور


Sports Desk April 04, 2014
سلو اوور ریٹ پر ایک اور پابندی لگتی ہے تو پروا نہیں، ڈوپلیسی، وراج کے فٹ ہونے پر دھونی مسرور. فوٹو : فائل

ورلڈ ٹوئنٹی20کے دوسرے سیمی فائنل میں آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائیگا، پروٹیز چوکرز کا ٹیگ گلے سے اتارنے کے خواہاں ہیں، مضبوط بیٹنگ لائن سے بھارتی اسپن اٹیک کو پسپا کرنے کی کوشش کرینگے۔

کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ ٹیم کو جتوانا اولین مقصد ہے، سلو اوور ریٹ پر ایک اور پابندی لگتی ہے تو پروا نہیں۔ دوسری جانب یوراج نے فٹ ہوکر کپتان دھونی کی آدھی پریشانی دور کردی، دھون اور اجنکیا راہنے میں سے کسی ایک کے انتخاب کا مسئلہ بدستور درپیش ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ ہر بڑے ایونٹ کے فائنلز کی طرح اس بار بھی خود پر سے چوکرز کا لیبل ہٹانا چاہتا ہے، یہ ٹائٹل کے قریب پہنچ کر ہمت ہارنے کی بیماری کے سبب کئی برسوں سے اس پر چسپاں ہے، ان ٹیم کا مقابلہ اس بھارتی ٹیم سے ہے جو اپنے گروپ میچز میں پاکستان، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کو بڑے آرام سے زیر کرکے سیمی فائنل میں پہنچی ہے، خود پروٹیز نے بڑی مشکل سے نیوزی لینڈ، نیدرلینڈز اور انگلینڈ پر قابو پایا، ٹیم کا بھارت کے امیت مشرا اور ایشون پر مشتمل اسپن اٹیک سے مقابلہ ہو گا۔

تاہم خود اس کے پاس بھی عمران طاہر کی صورت میں اسپنر موجود ہے،وہ اب تک ٹورنامنٹ میں 11وکٹیں لے چکے ہیں، انھیں گذشتہ دنوں آسٹریلیا کے سابق اسپن اسٹار شین وارن نے اپنے قیمتی مشوروں سے بھی نوازا تھا۔ کپتان فاف ڈوپلیسی اس ٹورنامنٹ میں2بار سلو اوور ریٹ کا شکار ہوکر ایک میچ سے معطل ہوچکے ہیں، انھوں نے کہا کہ اگر سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کو بھارت کیخلاف فتح دلانے کی کوشش میں پھر سے سلو اوور ریٹ کا شکار ہوا توکوئی پروا نہیں ہوگی۔ دوسری جانب بھارت کویوراج کے ٹخنے کی انجری سے نجات کی خوشی ہے، وہ فٹبال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے ، گذشتہ میچ میں آؤٹ آف فارم دھون کی جگہ اجنکیا راہنے کو کھلایا گیا،اب دھونی اور ٹیم مینجمنٹ کو ان دونوں میں سے اہم میچ کیلیے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔ سلو بولر ایشون نے کہاکہ ہماری پوری توجہ جنوبی افریقہ سے میچ پر ہے، ابھی ہم فائنل کے بارے میں کچھ بھی نہیں سوچ رہے۔

پروٹیز چوکرز کا ٹیگ گلے سے اتارنے کے خواہاں، بھارت سے آج مقابلہ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں